قومی
ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
ذرائع کے مطابق ترک وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان کو صدر رجب طیب اردگان کا پیغام پہنچائیں گے اور وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کریں گے۔

ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مولود چاوش اوغلو اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترک وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان کو صدر رجب طیب اردگان کا پیغام پہنچائیں گے اور وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کریں گے۔
علاوہ ازیں ترک مولود چاوش اوغلو کی قیادت میں ترک وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔
واضح رہے کہ مولود چاوش اوغلو نئی حکومت بننے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے چوتھے غیرملکی وزیر ہیں۔
مولود چاوش اوغلو کے علاوہ اب تک چین، جاپان اور ایران کے وزرائے خارجہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔