لندن، کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کر دی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں شہباز شریف، حسن، حسین نواز، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں شہباز شریف، حسن، حسین نواز، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کر دی گئی جسد خاکی کو ائیرپورٹ کے لئے روانہ کردیا گیا #KulsoomNawaz #مادرِجمہوریت pic.twitter.com/spEwZqw7hA
— Saqib Raja (@SaqibAhmedRaja) September 13, 2018
دوسری جانب سابق خاتون اول کا جسد خاکی پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹے آئیں گے۔
لاہور میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں کل شام 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
یہ بھی خیال رہے کہ 5 روز کیلئے پیرول پر رہا نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا میں موجود ہیں۔