قومی

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لاہور میں جمعہ کو شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق نماز جنازہ لاہور میں جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ رسم قل اتوار کو نماز عصر اور مغرب کے درمیان ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق نماز جنازہ لاہور میں جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ رسم قل اتوار کو نماز عصر اور مغرب کے درمیان ہوگی۔

شہباز شریف کلثوم نواز کی میت کو پاکستان میں تدفین کیلئے لانے کیلئے لندن گئے ہیں۔

کلثوم نواز جو سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور شہباز شریف کی بھابھی تھیں سرطان کے باعث گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئی تھیں وہ گزشتہ ایک برس سے لندن کے ہارلے کلینک میں زیرعلاج تھیں’ ان کی نماز جنازہ کل دن سوا بارہ بجے لندن کے ریجنٹس پلازہ پارک میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان لایا جائے گا۔

کلثوم نواز کی میت کو لے کر پی آئی اے کی پروازPK-758 کل رات دس بجے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی اور جمعہ کی صبح چھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترے گی۔اس سے قبل شہباز شریف کی درخواست قبول کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے شریف خاندان کے ارکان نواز شریف’ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا۔

حکومت نے شریف خاندان کے ارکان کو سہولت دی ہے تاکہ وہ مرحومہ کے جنازے اور تدفین میں شرکت کرسکیں۔

حکومت نے نواز شریف’ مریم نواز اور ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کی بارہ گھنٹے کی پیرول پر رہائی میں تین روز کے بعد جاتی امرا لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button