قومی

وفاقی کابینہ میں چار نئے وزراٗ شامل، خیبر پختونخواہ کی نمائندگی میں اضافہ

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق عمر ایوب توانائی کے وزیر، علی زیدی بحری امور اورمحمد میاں سومرو سرمایہ کاری کے وزیرہوں گے۔ مراد سعید بھی کابینہ کا حصہ ہوںگے تاہم ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق عمر ایوب توانائی کے وزیر، علی زیدی بحری امور اورمحمد میاں سومرو سرمایہ کاری کے وزیرہوں گے۔ مراد سعید بھی کابینہ کا حصہ ہوںگے تاہم ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا

ذرائع کے مطابق کابینہ میں تین وفاقی وزرا جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 23 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے نئے وزاراٗ سے حلف نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوں لیں گے۔ وزیر اعظم کے مزید چار وزاراٗ کے اعلان کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد پچییس ہوگئی۔ اسی طرح کابینہ میں اب تک ہونے والے توسیع میں خیبر پختونخواہ کو مزید تین وزارتیں دی گئی ہیں اور کابینہ میں صوبے کی نمائندگی بڑھادی گئی ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button