قومی
وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹے پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچیں۔

وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان اور قاسم چار روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، دونوں صاحبزادے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے، عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد انکے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔