قومی

ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کا درجہ رکھتے ہیں۔ پاک فوج

اک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ایک پیغام جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کیخلاف مختلف آپریشنوں کے دوران شہید ہونے والے قبائلی عوام کے ورثاء کو پاک فوج اور انتظامیہ نے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس سلسلے میں آج میجر انس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام شہداء کے گھر گئے اور ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس  موقع پر فوجی افسران کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جبکہ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء کے ورثاء کیلئے معاوضوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹانک میں بھی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عباس و دیگر افسران ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداؤں کے گھر گئے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر قربانیاں دینے والے ہیرا کا درجہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ایک پیغام جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

پرومو میں آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے  پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہداء جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جب کہ کشمیری شہداء اور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی قوم کل 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء پاکستان منارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button