خیبر پختونخواقومی

افغان مہاجرین کوجون تک پاکستان میں رہنے کی اجازت

پشاور( ٹی این این) وزیراعظم نواز شریف نے افغان مہاجرین کی پاکستان میں رہائش کی مدت میں آئندہ چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔پاکستان میں افغان مہاجرین پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این سی ایچ آر کے حکام نے کہا ہے کہ اب مہاجرین جون 2016ء تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں لیکن مدت میں توسیع عارضی بنیاد پردی گئی ۔

وفاقی کابینہ میں افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی پر غور کیا جارہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی مدت میں توسیع کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کیلئے مزید توسیع نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں رہائش کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوچکی ہے۔ دوسری جانب طور خم میں پاک افغان بارڈ پر حراست میں لئے گئے 160 افراد کو پولیٹیکل حکام کے حوالے کیاہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button