قومی

دیر بالا میں اسلحہ وبارودبرآمد

دیر بالا میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں زیر زمین چھپایاگیا اسلحہ وبارودی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد زیر حراست شدت پسند کی نشاندہی پر اس کے گھر کے قریب سے برآمد کیا گیا۔ چھاپے میں گرفتار عسکریت پسندوں پر دس لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او اسرار الدین باچا نے کہا کہ عشیری کے علاقہ جبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند روز پہلے گرفتار عسکریت پسندکی نشاندہی پر اس کے گھر کے قریب زیر زمین چھپائے گئے چارسوکلو بارودی مواد، چھ عدد راکٹ لانچر کی گولی، چار عدد آئی ڈیز اور کارتوس برآمد کئے، ڈی پی او کے مطابق گرفتار شدت پسندباچا حسین اور اس کا بیٹا فرمان اللہ 2009ءمیں تھانہ گندیگار پر حملے میں ملوث تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ 2009میں دہشتگردوں نے زمین میں چھپایا تھا، گرفتار شدت پسندباچا حسین نے دوران تفتیش اسلحہ اور بارودی مواد کی نشاندہی کی جن پر پو لیس اور سکیو رٹی فورسز نے کاررروائی کی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button