بلوچستانقومی

بلوچستان میں بم دھماکہ، 15سکیورٹی اہلکارجاں بحق ‘ 12زخمی

پشاور (ٹی این این) بلوچستان کے درالحکو مت کوئٹہ میں بم دھماکے سے 15 افراد جاں بحق ،12 زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیوکے ہیڈ یونٹ کے قریب ہواجس کے بعد انسداد پولیو مہم روک دی گئی ۔جاں بحق ہونے والوں میں 13 پولیس،ایک ایف سی اہلکار اور ایک راہگیرشامل ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد صوبائی وزیر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس میں 8کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت انسداد پولیو ٹیم مختلف علاقوں کے لئے روانہ ہورہی تھیں۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔دھماکے کے بعد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو ٹیموں اور ان کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر ماضی میں بھی حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button