قومی

پرویز مشرف کا پاکستان کو خیرباد، علاج کیلئے رات گئے دوبئی نکل گئے

سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام خارج ہونے کے بعد علاج کیلئے دبئی چلے گئے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جون، 2014 میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ عدالتی فیصلے کے کچھ گھنٹوں بعد میڈیا پر قیاس آرئیاں شروع ہو گئیں مشرف بدھ کو رات گئے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔ تاہم، آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

مشرف جمعرات کو رات گئے سخت سیکیورٹی پہرے میں اپنی بیوی صہبا مشرف کے ہمراہ ایک نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں اے پی ایم ایل کی اعلی قیادت اور ان کی طبی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔ مشرف نے روانہ ہوتے وقت اپنے گفتگو میں کہا کہ وہ ایک کمانڈو ہیں اور انہیں اپنے وطن سے پیار ہے اور چند ہفتوں یا مہینوں میں وطن واپس لوٹ آئینگے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشرف کا نام ایس سی ایل سے نکالنے کا اعلان کیا، جس کے بعد سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار ہو گئی۔

چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے آج باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشرف پر ملکی عدالتوں میں مقدمات جوں کے توں رہیں گے اور وہ ان کا سامنا کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button