قومی

پشاور بس دھماکے کے تحقیقات کےلئے دو کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

پشاور میں سرکاری ملازمین کی گاڑی میں ہونے والے بم دھماکے کے تحقیقات کےلئے دو کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ ایک کمیٹی خیبرپختونخوا پولیس اور دوسری سی ٹی ڈی نے تشکیل دی ہے۔ دونوں کمیٹیوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، پولیس کے مطابق اس ضمن میں کمیٹی نے بس کے ڈرائیور اور گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں، اس سلسلے میں ملاکنڈ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی جائےگی جہاں سے یہ بس روانہ ہوئی تھی۔ درگئی سے مردان اور چارسدہ کے راستے پشاور آنے والی بس گزشتہ روز بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 16افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں سرکاری ملازمین کے علاوہ عام لوگ اور طلباءبھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button