بلوچستانقومی

وزیراعلیٰ بلوچستان مستعفی‘ نئی کابینہ تشکیل دےدی گئی

صوبہ بلوچستان کی نئی کابینہ 12 وزراءاور پانچ مشیروں پر مشتمل ہے جس میں کوئی خاتون رکن شامل نہیں ۔
کابینہ میں شامل 12 وزراءکی تقریب حلف برداری گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں ہوئی ‘گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے حلف لیا۔نئی کابینہ میں ن لیگ سے نوابزادہ جنگریزمری، میر سرفراز بگٹی اور میر سرفراز ڈومکی شامل ہیں۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پارٹی سے مزید دو اراکین کو بطور صوبائی وزیر شامل کیا جائےگا۔
صوبائی حکومت میں شامل دوسری بڑی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے سردار مصطفی خان ترین، حامد خان اچکزئی، نواب ایاز خان جوگیزئی اور عبد الرحیم زیارتوال کو بطور وزیر لیا گیا۔
کابینہ میں نیشنل پارٹی کے میر خالد لانگو، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار رضا محمد بڑیچ ،عبیداللہ بابت جبکہ ن لیگ کے سردار در محمد خان ناصر اور محمد خان لہڑی کو بطور مشیر شامل کیا گیا ہے۔
نیشنل پارٹی کے جن وزیر کو شامل کیا گیا ہے ان میں نواب محمد خان شاہوانی، میر رحمت بلوچ، سردار اسلم بزنجو اور میر مجیب الرحمان محمد حسنی شامل ہیں۔مسلم لیگ ق بلوچستان میں ن لیگ کی اتحادی ہے اور ق لیگ سے شیخ جعفرخان مندوخیل کو وزیر کی حیثیت سے بلوچستان کابینہ شامل کیا گیاہے ۔
کابینہ میں نیشنل پارٹی کے میر خالد لانگو، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار رضا محمد بڑیچ اور عبیداللہ بابت اور مسلم لیگ (ن) کے سردار در محمد خان ناصر اور محمد خان لہڑی کو مشیر کے طور پر لیا گیا ہے ۔
نئی کابینہ میں شامل در محمد ناصر کے علاہ تمام اراکین سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک کی کابینہ کا حصہ تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button