قومی

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے جون 2014 ءکو سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھاجس پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 26 فروری 2016 ءکو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ انہیں علاج کےلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
بدھ کو پرویز مشرف کی جانب سے دائر کردہ درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت اگر سابق صدر کو گرفتار کرتی ہے یا ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا چاہتی ہے تو یہ ان کا اختیار ہوگا، عدالت عظمیٰ کا اس سلسلے میں کوئی کردار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ پرویز مشرف کا نام ایسی ایل میں ڈالنے سے متعلق عدالت کا کوئی بھی تحریری حکم نامہ موجود نہیں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button