قومی

ن لیگ فیڈریشن کو کمزور کررہی ہے‘ خورشید شاہ

پشاور(ٹی این این) قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءخورشید شاہ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں تبدیلی پر تمام جماعتوں کو اعتراضات ہیں۔ ن لیگ اپنی غلط پالیسیوں کے باعث فیڈریشن کو کمزور کررہی ہے جو اچھا اقدام نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں داعش اور کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں لیکن حکومت کو صرف سندھ نظر آرہا ہے ۔ منگل کے روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرغلام احمد بلور کی رہائشگاہ پر ان کی اہلیہ کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھاکہ میثاق جمہوریت پر 90فیصدکام ہوچکاہے اور دس فیصد میں رکاﺅٹ ن لیگ کی طرف سے ہے۔ پیپلز پارٹی ملک سے کرپشن کاخاتمہ چاہتے ہے لیکن دکھ ہوتاہے کہ وفاق کو صرف صوبہ سندھ کی کرپشن دکھائی دے رہی ہے۔ وفاقی حکومت خود پاک چین راہداری منصوبے کو متنازعہ بنارہی ہے جس سے ملک کو نقصان ہوگا ، اس منصوبے میں پنجاب کو نوازاجارہا ہے جبکہ دیگرصوبوں کو لالی پاپ دیا جارہا ہے جس سے سندھ ‘ بلوچستا ن اور خیبرپختونخوا کے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں اگر رینجراورحکومت ملکر کام کریں تو اس کے اچھے نتائج سامنے آئینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button