قومی

پشاور بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری

بم ڈسپوزل یونٹ حکام نے پشاوربم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس میں 5سے6 کلوگرام بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کیساتھ سیٹ کے پیچھے نصب کیا گیا تھا
ڈی آئی جی شفقت ملک کے مطابق بس درگئی سے سرکاری ملازمین کو لیکر پشاور آرہی تھی بس رات بھر فلنگ اسٹیشن میں کھڑی تھی اور صبح سویرے فلنگ اسٹیشن سے پشاور کےلئے روانہ ہوگئی ،بس میں 5سے6 کلوگرام بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کیساتھ سیٹ کے پیچھے نصب کیا گیا تھا اور جو ہی بس پشاور سنہری مسجد کے پاس پہنچا تو ٹائم بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ،ڈرائیور نے زخمی حالت میں بس کو سنہری مسجد سے کینٹ اسپتال تک پہنچایا،دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر بس کو کلیئر کیا گیا ، کہ اسمیں مزید کوئی دھماکہ خیز مواد یا بم تو موجود نہیں ،بس روانگی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سے بھی تفتیش کی جائے گی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button