قومی

سرکاری ملازمین ایک بار پھر شدت پسندوں کے نشانے پر

شبقدرکچہری خودکش دھماکے کے بعد ایک بار پھر پشاورصدر کوخون سے نہلادیاگیاسرکاری سروس ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں16افرادجاں بحق جبکہ45زخمی ہوئے ، نامعلوم تخریب کاروں نے بس کی سیٹ کے نیچے ٹائم بم نصب کیاتھا دھماکے کی آواز اتنی شدیدتھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ریسکیو1122اورپولیس حکام کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورجاںبحق اورزخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح ملاکنڈایجنسی درگئی سے بس نمبرC1318سرکاری سول ملازمین کو لے کرپشاورحیات آباد پی ڈی اے کی جانب آرہی تھی جب بس سنہری مسجد صدروڈپہنچی تو اس دوران بس کے اندر ایک زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں16افرادجاں بحق جبکہ45زخمی ہوئے جاں بحق اورزخمیوں میں پاکستان ائرفورس کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں سی سی پی او ،ایس ایس پی آپریشن ،ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقارپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچے اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ایل آرایچ اورسی ایم ایچ منتقل کیا پولیس نے بی ڈی یو اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بس کوکلیئرکرایا دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بس کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button