خیبر پختونخواقومی

مانسہرہ کے 5خواجہ سراﺅ میں ایڈز کی تصدیق

مانسہرہ کے 5 خواجہ سراو¿ں میں ایڈز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف ہزارہ شی میل ایسوسی ایشن کی صدر ماریہ خان اور جنرل سیکرٹری نادرہ خان نے مانسہرہ پریس کلب میں کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کے مانسہرہ کے 5شی میلزکے HIV ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جن میں 4شی میل مقامی ہیں۔یہ ٹیسٹ وویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے کئے جس کے بعد کچھ مریضوں کا علاج حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے جار ی ہے جبکہ کچھ متاثرہ مریض وسائل نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتے، مس ماریہ خان نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے انتظامی افسران اور ڈاکٹر سے بھی بات کی تھی کہ اس مرض کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں مگر تاحال کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ۔
انہوں نے میڈیا کی وساطت سے قومی اور صوبائی محکمہ صحت اور دیگر صحت کے شعبوںمیں کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فی الفور اقدامات اٹھائے۔ شی میل اور دیگر لوگوں میں مرض کی تشخیص کے لئے فری ٹیسٹ کیمپ لگائے جائےںاور تصدیق ہونے والے مریضوں کا مفت علاج کرایا جائے کیوں کہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض مزید لوگوں میں منتقل ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرض کی آگاہی کے لئے بھی سرکاری سطح پر مہم چلائی جائی ،شی میل ایسو سی ایشن اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کری گی ۔انہوں نے کہا کہ موذی مرض دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ان شی میل کی وجہ سے مانسہرہ میں پھیلاہے جو جنسی بے راہروی میں ملوث ہیں۔ انتظامیہ سے ان کو ضلع بدر کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button