قومی

یو ایس ایڈ کی جانب سے پروجیکٹ کی تکمیل پر سمینار کا انعقاد

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے ابتدائی عمر سے ہی بچوں میں پڑھنے کی عادت اور مہارت پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کےلئے18 چھوٹی گرانٹس کی کامیاب تکمیل پر تقریب منعقد کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ پاکستان ایجوکیشن آفس کی ڈائریکٹر نتاشہ ڈی مرکن نے کہا کہ کمیونٹی کی سطح پر پڑھنے کی سرگرمیوں کےلئے ریکارڈ درخواستیں ریکارڈ موصول ہوئیں۔ ان گرانٹس سے والدین کو ایسی سرگرمیوں میں شریک کرنے میں
مدد ملی، جن سے بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتیں مستحکم ہوں گی اور بچوں کی تفریحی اور زندگی
بھر سیکھنے کی جستجو کے لئے پڑھنے کی عادت کو فروغ ملے گا۔یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جانے والی ان گرانٹس کے تحت تین ماہ کی سرگرمیوں کے لئے معاونت فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کا کہناہے کہ بچے اب صبح جلدی اٹھتے ہیں اور بہت لگن کے ساتھ سکول جاتے ہیں۔یو ایس ایڈ کے فنڈ سے چلنے والے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت پورے پاکستان میں صوبائی اور علاقائی تعلیمی محکموں کو بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں میں پڑھنے کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لئے معاونت کی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button