قبائلی اضلاعقومی

قبائلیوں کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے‘ گورنر

گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائل نے ملک وقوم اورپاکستان کی سالمیت واستحکام کی خاطر گھر بارکی قربانی دی ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سکیورٹی فورسزکی قربانیوں کی بدولت خطے میں امن وسکون لوٹ آیا ہے اورفاٹا میں ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آٹی ڈی پیز کو تمام ترسہولیات کی فراہمی کوترجیحی بنیادوں پرہرممکن یقینی بنایاجائے اور کہاکہ ٹی ڈی پیزکی امدادمیںغفلت یاکوتاہی کسی صورت معاف نہیںکی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ اورکزئی اورکرم ایجنسی کے ٹی ڈی پیز کے اپنے علاقوں کو واپسی کا عمل اپریل کے مہینے میں مکمل کرلیاجائیگا جبکہ اس سال کے آخر تک تمام ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی کو ہر ممکن یقینی بنایاجائیگا۔ وہ بدھ کے روز قبائلی علاقہ جات میں ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے حوالے سے ایف ڈی ایم کااعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم، ڈی جی ایف ڈی ایم اے فیاض علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹی ڈی پیز کی واپسی کے عمل اور سہولیات کی فراہمی کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی ایم اے فیاض علی شاہ نے ادارے کی کارکردگی اور ٹی ڈی پیز کی واپسی کے عمل اور ان کو دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹی ڈی پیز کو تمام ترسہولیات کی فراہمی اور امدادی پیکج کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر گورنرکو بتایاگیاکہ ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے اور اب تک 2,85,400 متاثرہ خاندانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیج دیاگیاہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایاگیاکہ سال 2015 ءمیں 1,14,411 خاندانوںکی واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button