قومی

شہباز تاثیر پانچ سال بعد بازیاب

سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کو پانچ سال بعد کوئٹہ کے قریب کچلاک سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے شہباز تاثیر کی بازیابی کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بازیابی بلوچستان کے علاقے کچلاک میں مشترکہ آپریشن کے دروان عمل میں لائی گئی ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کے معاملے کی تصدیق آئی جی بلوچستان سے کی۔شہباز تاثیر کل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوں گے۔شہباز تاثیر کی اغوا کاروں کے بارے مزیدمعلومات فراہم نہیں کر سکتے ہیں، وقت آنے پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔
پاک فوج کی جانب سے اس کارروائی کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار کاکڑ نے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا ہے کہ شہباز تاثیر کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور شہباز تاثیر کی حالت ٹھیک ہے۔شہباز کا ان کے خاندان والوں سے بھی رابطہ کروایا گیا ہے۔
شہباز تاثیر کو 26 اگست سنہ 2011 کو لاہور میں اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔
گزشتہ پانچ برس وہ نامعلوم افراد کی قید میں رہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد خبریں آئی تھیں کہ وہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے شدت پسندوں کے قبضے میں ہیںاور ان کے مطالبات بھی منظر عام پر آئے تھے ، ان مطالبات میں 25 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل تھااور ان قیدیوں میں ممتاز قادری کا نام بھی تھا۔ اس کے علاوہ پہلے چار ارب اور پھر تین ارب روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ وزیرستان میں ضرب عضب شروع ہوئی تو ازبک بھاگ کر افغانستان کے صوبے زابل چلے گئے بعد میں خبر آئی کہ طالبان کے ملا اختر منصور کے دھڑے اور ازبک شدت پسندوں کے درمیان زابل میں لڑائی ہوئی اور لگتا ہے کہ اس لڑائی میں شہباز تاثیر افغان طالبان کے ہاتھ آ گئے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button