قومی

وزیراعظم، آرمی چیف 9مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے

 وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی قیادت میں 34 قومی انسداد دہشت گردی اتحاد کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

پیر کو دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر کے علیحدہ علیحدہ جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بدھ (9 مارچ) سے سعودی عرب کا دورہ شروع کریں گے۔

وزیر اعظم تین دن کیلئے سعودی عرب جائیں گے جبکہ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی ٹوئٹ کے مطابق، جنرل راحیل دو دن قیام کریں گے۔

نواز شریف اور جنرل راحیل دورے کے دوران 21 ملکوں کے فوجیوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی جاری فوجی مشقیں ’رعد الشمس‘ کا جائزہ بھی لیں گے۔ ان مشقوں کو فوجی اتحاد کی تشکیل کی جانب پہلا عملی قدم سمجھا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان مشقوں کا جائزہ لینے کیلئے دوسری حکومتوں اور ملکوں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ مشقوں میں شرکت کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تربیت کو بہتر بنانا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button