قومی

ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کی کمی

ایل پی جی کی قیمت پندرہ روپے فی کلو کم ہوگئی، دس سال بعد کراچی میں ایک کلو گیس کی قیمت ستر روپے اور لاہور میں پینسٹھ روپے پر آگئی۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو کمی کردی۔ جبکہ گھریلو سلنڈر ایک سو ستر روپے اور کمرشل سلنڈر چھ سو اسی روپے سستا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے سے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں ایل پی جی نئی قیمت پینسٹھ روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمت ستر روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر آٹھ سو چالیس روپے کاہوگیا۔ لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایل پی جی پینسٹھ روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر سات سو اسی روپے میں فروخت ہو گا۔

راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، فاٹا، میرپورخاص، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ میں ایل پی جی کی قیمت پچاسی روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر ایک ہزار بیس روپے کا ہوگیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button