قومیکھیل

پشاور میں یوتھ کارنوال میگا چیلنج شروع

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ کارنوال میگا چیلنج 2016 ءکے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز کی ایک ہزار سے زائد میل وخواتین طالبات27 مختلف ایونٹس میں شرکت کررہی ہیں ۔ ان مقابلوں کا باضابطہ افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کیا ۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے تعاون اور لیزان کارپوریشن کے زیراہتمام دو روزہ مقابلوں کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے کہا کہ میگا چیلنج 16 کے انعقاد اور اس میں نوجوانوں کی اتنی بھرپور نمائندگی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی خیبرپختونخوا کے سافٹ امیج کو پروموٹ کریگی اور نوجوانوں کو ان صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنے پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی ۔ میگا چیلنج 2016 ءمیں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباءطالبات 24 مختلف یوتھ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں جن میں ڈرامہ ، پینٹنگ، شارٹ فلمنگ ، تیمیٹک آرٹ، کیلی گرافی ، فوٹو گرافی ، اردو سنگنگ، انگلش سنگنگ، کلچر ڈانس، میوزکل بینڈ، قراءت ونعت ، انگلش اردو ڈیکلمیشن ، سیرس اور مزاحیہ تقاریر ،انگلش اور اردو مضامین رائٹنگ، بیت بازی ، کیوز، بزنس پلان ، ایڈ مارکیٹنگ، سپلنگ بی ، سٹینڈپ کامیڈی ، ایکسٹرا ارڈنری ٹیلنٹ ، کنسول گیمنگ فیفا،گیمنگ فیفا، ہندکو اور پشتو مشاعرہ شامل ہیں ۔ یہ مقابلے دو دن تک جاری رہیںگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button