قومی

اقبال ظفر جھگڑا نے حلف اٹھا لیا

اقبال ظفرجھگڑانے گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیااس حوالے سے گورنرہا پشاور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے جبکہ چیف سیکرٹری امجدعلی خان نے تقرری کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا ۔
تقریب میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ، وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادربلوچ، لیڈرآف ، سینٹر راجہ ظفرالحق، سابق گورنرسردارمہتاب احمدخان، لیفٹیننٹ جنرل(ر) افتخارحسین شاہ، کمانڈرخلیل الرحمن، وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیرصابرشاہ، ن لیگ بلوچستان کے رہنما ءسرداریعقوب خان ناصر نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی جبکہ بعض صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ ، اعلی سول وملٹری حکام، قبائلی زعمائ، معززین شہر، علماء،صحافی اورگورنرکے عزیز واقارب نے تقریب میں شرکت کی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button