قومی

آرمی چیف کا دورہ افغانستان

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان فوج اور نیٹو فورس کے حکام سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تاجکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد کابل گئے ۔ افغان صدر کے ساتھ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی افغانستان منتقلی اور خطے میں سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے بات چیت کی گئی ۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی شدت پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
دوسری جانب جلال آباد میں ہندوستان کے سفارتخانے پر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں دس افراد زخمی ہوئے ہیںجبکہ دھماکے کے بعدسفارتخانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چار شدت پسندوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے قتل کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button