قومی

مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ: امریکی مشن کے دو پاکستانی اہلکار جاں بحق

مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں امریکی مشن کے دو پاکستانی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔امریکی ایمبیسی پاکستان کے ذرائع نے گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقہ سنگر میں باروی سرنگ کے دھماکے میں ان دو پاکستانیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جو امریکی مشن کے ملازمین تھے،یو ایس ایمبیسی ذرائع کے مطابق دونوں افراد امریکی مشن کے ملازمین تھے جو مہمند ایجنسی میں افیون کی کاشت کے سروے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور اینٹی نارکاٹکس اہلکاروں کے ساتھ موجود تھے اور ان پر ہونیوالے دھماکے میں امریکی ایمبیسی نے دونوں ملازمین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے مطابق امریکہ دونوں ملازمین کے خاندان کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان کی جاری کردی بیان کے مطابق امریکی حکومت اس حملے کی بھرپورمذمت کرتی ہے اور اس حادثے کی تحقیقات اورملزمان کی تلاش کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کی جائیگی۔ان کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایااور امریکہ پاکستان عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیںجنہوںنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button