قومی

اقبال ظفر جھگڑا 3 مارچ کو حلف اٹھائینگے

اقبال ظفر جھگڑا تین مارچ کو خیبرپختونخوا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ممنون حسین نے اقبال ظفر جھگڑا کے بحیثیت گورنر خیبرپختونخوا کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹی ڈی پیز کی واپسی ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ خیال رہے کہ سردار مہتاب احمد خان نے پچھلے ماہ اپنی سیاسی مصروفیات کی بنا پر گورنر کے عہدے سے دستبردار ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button