قومی

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی

 حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات 8روپے 48پیسے فی لیٹر تک سستی کردی ہیں۔

 وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق وزیراعظم نے مٹی کے تیل کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر تک سستی کرنے کی منظوری دی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد یکم مارچ سے پٹرول 8 روپے 48 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا نوٹیکفیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی آکٹین 2 روپے 98 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 62 روپے 77 پیسے، ہائی آکٹین 72 روپے 62 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی 71 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 37 روپے 97 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے 91 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل نا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے اسے مسترد کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button