قومی
احتساب ایکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو احتساب کمیشن کے قانون میں ہونے والے ترمیم کا فیصلہ و اپس لینے کی ہدایت کی ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ انہوںنے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کی ہے اور اس اجلاس میں صوبائی کابینہ کو ترمیم کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل (ر) حامد خان نے صوبائی احتساب کمیشن ایکٹ میں تبدیلی کے بعد احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔