قومی

ممتاز قادری کی سزائے موت کےخلاف مختلف شہروں میں احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کی سزائے موت کےخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہروں کے پیش روالپنڈی اور اسلام آباد کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے ۔
اسلام آباد میں میٹرو بس اور ریڈ زون کو سیل کرکے پولیس اور رینجرز تعینات کئے گئے ہیںجبکہ لاہور میں بھی دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابند عائد کی گئی ہے۔
ممتاز قادری کی سزا کے بعد ” ممتاز قادری بچاو¿ مہم “ چلانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پشاور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ممتاز قادری کی غائبانہ جنازہ ادا کی گئی ۔ واضح رہے کہ سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں گرفتار ممتاز قادری کو پیر کی صبح اڈیالہ جیل میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ پھانسی کے بعد ممتاز قادری کی میت کو ورثا کے حوالے کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button