قومی

شدت پسندی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گی‘ جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہفتے کے روز شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے جنازے میں شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیپٹن عمیر اور دیگر فوجی جوانوں کے جنازے میں صوبائی وزراءاور فوج کے دیگر عہدیدار بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہناتھاکہ ملک کے کونے کونے میں شدت پسندی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ بعدازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کرکے جھڑپ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی ۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ شوال م یں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں 19شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button