قومی

شمالی وزیرستان میں 19شدت پسند مارے کا دعویٰ

شمالی وزیر ستان (ٹی این این) شوال میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 19شدت پسند مارے گئے ، جھڑپ میں چار سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ منگروتی میںشدت پسند بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا سامنا سکیورٹی فورسز سے ہوا ، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 19شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مقابلے میں ایک کیپٹن سمیت چار فوجی جوان بھی جاں بحق ہوگئے۔
یا د رہے کہ چند دن قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے فوج کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button