قومی

تین نائجیرین مغوی بازیاب

پشاور پولیس نے ڈبگری گارڈ ن میں کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل اغواءہونے والے 3غیرملکیوں کو بازیاب کر کے 8اغواءکار گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقا ر کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ دو ماہ قبل اغواءہونے والے نائجریا کے تین باشندوں کو ڈبگری گارڈن میں چھپایا گیا ہے جس پر انہوں نے پولیس ٹیم تشکیل دیکر کارروائی کی اور نائجیریا کے تین مغوی باشندوں کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور آٹھ رکنی اغوءکار گروہ کو گرفتار کیا گیا ۔اغواءکار گروہ میں تین اغواءکاروں نیک محمد ، محمد فاروق اور سیف الدین کاتعلق افغانستان سے ہے جبکہ دیگر اغواءکاروں میں محمد بلال ، فاروق ، عنایت اللہ ، نیک محمد ، محمد فاروق اور سیف الدین شامل ہے پولیس کے مطابق نائجرین کے تینوں باشندے کاروبار کے غرض سے پشاور آئے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف شرقی پولیس اسٹیشن میں 14فارن ایکٹ 344-506-148-149-15AA اور 255ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button