قومی

کرپشن فری پاکستان مہم کرک سے شروع

کرک (ٹی این این ) جماعت اسلامی ملک گیر ”کرپشن فری پاکستان“تحریک کا آغاز آج کرک کے جلسے سے کر رہی ہے،جلسے میں جنوبی اضلاع کے مقامی قیادت کے علاوہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی شریک ہے ،جلسے سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق خطاب کر رہے ہیں آئیے براہ راست دیکھاتے ہیں ۔
کرک میں کرپشن فری پاکستان مہم کے آغاز کے موقع پر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو آئین میں اپنے مفادات کے نکات تو یاد ہوتے ہیں لیکن عوام کے حقوق کےلئے پھر یہ حکمران اندھے ،بہرے اور گونگے ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے دفاتر میں دو لاکھ سے زائد بد عنوانی کی درخواستیں آئی ہے لیکن سارا نظام مک مکا پر چل رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک حکمران کے 175ارب روپے بیرون ملک کے بینکوں میں پڑے ہیں جبکہ دوسرا حکمران بھی انکے نقشے قدم پر چل رہا ہے،ایسی صورت میں ایک ڈاکو دوسرے ڈاکوکا احتساب کس طرح کریگا،انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کیساتھ جو بھی ظلم کریگا تو ان کے ہاتھ انکے گریبان میں ہونگے ۔
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد نے کہا کہ حکمرانوں نے 2015میں دبئی میں 250ارب روپے کی جائیداد یں بنائی ہے مگر حساب کرنے والا کوئی نہیںہے انہوں نے کہا کہ لندن کے وزیرا عظم کی لندن میں کوئی گھر نہیں ہے مگر ہمارے حکمرانوں کے لندن میں بڑے بڑے پلازے ہیں جو کہ عوام کے پیسوں سے بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ سیکولرازم کو فروغ دےگا ہم وہ ہاتھ کاٹ دینگے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button