قومی

ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کااعلان

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاک فوج آخری مرحلے کے لیے تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے خطاب میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی جائیں گی جب کہ دہشت گردوں کی باقیات کو بھی مکمل ختم کیا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گرد گردوں کو تنہا کرکے بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی جب کہ دہشت گردوں کے ملک بھر میں موجود سہولت کاروں سے رابطے بھی ختم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلند مورال کے لیے آپریشن جلدازجلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔
جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی صرف چند پناہ گاہیں شوال اور دتہ خیل کے گھنے جنگلات میں موجود ہیں، جلد انکو بھی ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج زیادہ منظم اور طاقتور ہوکر آپریشن والے علاقے میں موجود ہے۔ آرمی چیف نے آپریشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button