قومی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا چیف الیکشن کمیشن کو خط

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں تیس ہزار ووٹوں کے ہیر پھیر  پرحقائق سامنے لانے کے لئے چیف الیکشن کمیشن کے نام خط لکھا ہے۔ عمران خان کہنا ہے کہ ایاز صادق کا معاملات کو خفیہ رکھنے پر اصرار سمجھ سے بالا تر ہے۔ عمران خان نے سردار رضا خان  کو خط میں لکھا کہ آئین میں شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کیا گیاہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر معلومات عوام سے خفیہ رکھ کر ادارے کی ساکھ تباہ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں۔عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ مئی 2013 سے اب تک این اے 122 میں تیس ہزار سے زائد ووٹ لسٹ سے خارج  یا اس میں شامل کئے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے بعض افسران دعویٰ کرتے ہیں کہ نادرا کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ردبدل کیا گیا جو ناقابل فہم ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق علیم خان کی اس درخواست کی مخالفت میں مسلسل سرگرم ہیں اور الیکشن کمیشن کے معاملات کو خفیہ رکھنے پر اصرار کر رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button