قومی

لیاری گینگ کا اہم رکن پشاور سے گرفتار

پشاور (ٹی این این ) محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے بھانہ ماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے اہم رکن رشید بلوچ عرف رشید چیچی کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم کراچی میں پولیس ، رینجرز پر حملوں ، اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں ملوث تھا اور جوئے اڈے بھی چلاتا تھا تاہم کراچی میں رینجرز کی جانب سے آپریشن شروع ہونے کے بعد رشید بلوچ فرار ہوکر پشاورآیا تھا جو کوہاٹ روڈ پر محلہ بھانہ ماڑی میں مقیم تھا ،سی ٹی ڈی کے مطابق رشید بلوچ پشاور سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا اور انہوںنے نادرا میں شناختی کارڈ کی تجدیدکرکے پاسپورٹ آفس پشاور میں پاسپورٹ بنانے کیلئے درخواست بھی جمع کرائی تھی ،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اہم معلومات ملی ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button