قومی

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 اور154 ء کے ضمنی انتخابات گیارہ اکتوبر کو کرانے کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے دوحلقوں 122اور 154 ء میں دوبارہ انتخابات کیلئے گیارہ اکتوبر کا اعلان کردیا ہے صوبہ پنجاب کے حلقہ 122 سے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور مسلم لیگ ن کے 154 سے منتخب امیدوار صادق بلوچ کو الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی اور بدانتظامی کی بناء پر نااہل قرار دیتے ہوئے ان حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کئے تھے ضمنی انتخاب میں ایاز صادق کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدوار علیم خان کو لانے کا اعلان کیا ہے جبکہ 154 حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما اور عام انتخابات کے ناکام امیدوار جہانگیر ترین ضمنی انتخاب میں حصہ لینگے ابھی تک مسلم لیگ نے اس حلقے کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا-

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button