ڈیرہ غازی خان ، ٹریفک حادثہ میں دوخواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوچکے ہیں ۔مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کے تحصیل مکین کے علاقے دشکا سے ہے جو فوجی آپریشن کے وقت علاقہ چھوڑ کر کراچی منتقل ہوئے تھے اور گزشتہ روز رجسٹریشن اور اپنے علاقوں کو واپسی کرنے کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔پولیس کے مطابق متاثرین کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈی جی خان میں الٹ گئی ۔

Show More
Back to top button