نئے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

نئے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی قائم مقام آئی جی اختر علی شاہ نے نئے پولیس سربراہ کی تقرری اسلام اباد ہائیکورٹ میں وکیل بیرسٹر مسرورشاہ کی ایڈوکیٹ کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے افسر کو آئی جی نہیں لگایا جاسکتا، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 2016 کا بورڈ غیرقانونی تھا، مسرور شاہ ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ نئے آئی جی کی پروموشن سپریم کورٹ نے غیرقانونی قراردی تھی۔تقرری کے پی کے پولیس آرڈیننس سیکشن 14کی خلاف ورزی ہے۔رٹ پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی ،عدالت نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اورآئی جی کونوٹس جاری کردیا،عدالت نے کیس کی سماعت بدھ پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔

Show More
Back to top button