خواجہ آصف نے لوڈشےڈنگ میں اضافہ وقت سے قبل گرمی کی شدت مےں اضافہ قراردیدیا

پانی اوربجلی کے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ بعض علاقوں میں وقت سے قبل گرمی میں اضافہ ہوناہے۔اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ گرمی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ اورپیدوارمیں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت ساڑھے بارہ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداہوتی ہے جبکہ ضرورت 17ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ بجلی کے پیدوارکیساتھ رواں ماہ کے آخرمیں شہروں میں بجلی لوڈشیڈنگ کادورانیہ تین اوردیہی علاقوں میں چارگھنٹوں تک لایاجائے گا۔خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ وقت میں ان علاقوں میں بارہ گھنٹے سے زائدلوڈشیڈنگ ہورہی ہے جہاں نوے فیصدریکوری پوری نہیں ہوتی ۔

Show More

جواب دیں

Back to top button
Close