خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں انسدادپولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران اضلاع میں5لاکھ31ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایمر جنسی آپر یشن سنٹر خیبر پختو نخوا کے کوآرڈ نیٹر محمد اکبر خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے ہیلتھ ورکرز، معاون اداروں،میڈیا اور معاشرہ کے تمام طبقات کے قابل قدر تعاون سے مسلسل اور کامیاب کا وشوں کے نتیجے میں خیبر پختو نخوا میں پولیو کے مصد قہ کیسوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے5اضلاع میں 3روزہ خصوصی پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس کے دوران ضلع کوہستان میں 83108،شانگلہ میں17500، بٹگرام میں90666 ،ضلع ایبٹ آبادکی15یونین کونسلوں میں85176 اورضلع مانسہرہ کی 13یونین کونسلوں میں69244بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے انسداد پولیو مہم میں ان علاقوںمیں واقع افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے3 کیمپ بھی اس انسداد پولیو مہم میں شامل ہوں گے مہم چلانے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے جہاں سیکورٹی کے خاطرخوا انتظامات کئے گئے ہیں وہاں تربیت یا فتہ پولیو ورکزر پر مشتمل 1866ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن میں 1607موبائل ٹیمیں ، 174فکسڈ ٹیمیں ، 74 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 11رومنگ ٹیمیں شامل ۔

Show More
Back to top button