قومی

پاکستان 34 اسلامی ممالک کے اتحاد میں شامل نہیں : سرتاج عزیز

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج کے عزیز نے کہا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب کی تشکیل کردہ چونتیس اسلامی ممالک کے اتحاد میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی سربراہی میں بنائے گئے اتحاد کے معاہدے پر ابھی تک نہ تو دستخط کئے ہیں اور نہ ہی پاکستان کو اس اتحاد کے اندر اپنے کردار کا پتہ ہے۔ سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دستخط کرنے کے بعد پاکستان کو پتہ چلے گا کہ اس اتحاد میں ہمارے ملک کا کیا کردار ہے اور اس بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا تھا پاکستان اس اتحاد کا حصہ ہے اور یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف بنائی گئی ہے اور پاکستان ہر اُس کوشش کی تائید کرے گا جو دہشت گردی کے خلاف کی جارہی ہو۔ چند دن قبل سعودی عرب میں پاکستان کے بارہ سو افواج سمیت بیس دیگر ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہوئی ہیں جسے پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کا حصہ قرار دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button