پنجاب ، سرگودھا میں پیر نے 20مریدوں کو قتل کردیا

سرگودھا کے علاقے چک پچانوے میں پیر نے میلے میں شرکت کیلئے آستانے پر آئے ہوئے اپنے 20مریدوں کو نشہ آور اشیاپلا کر ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔جاں بحق ہونے والے افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں ۔ پچانوے شمالی نامی علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیدیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر عبدالوحید نامی شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مریدوں کو ہلا ک کیا ۔ڈپٹی کمشنر کے بیان کے مطابق تمام افراد کو پہلے نشہ آور چیز کھلائی گئی جس کے بعد دو ساتھیوں کی مدد سے پیرعبدالوحیدنے یہ گیم کھیلا۔جس کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ پولیس کی جانب سے کھیتوں اور دربار کے اطراف میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل ہیں ۔

Show More
Back to top button