قبائلی اضلاعقومی

فاٹا سیاسی اتحاد کا قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ

پشاور(ٹی این این )فاٹا سیاسی اتحاد کے قائدین نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے تاکہ فاٹا کے عوام کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملے اور عوام کو بنیادی انسانی حقوق حاصل ہو کر اعلیٰ عدالتوں کے ذریعے بنیادی انسانی حقوق کے نفاذ کی ضمانت مل سکے ۔اس حوالے سے پشاور پریس کلب کے ان کا دوسرے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری رہاجس کی قیادت فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر اقبال آفریدی کر رہے تھے۔
احتجاجی کیمپ کے دوسرے روز مختلف سیاسی رہنماو¿ں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہااےک کروڑ سے زائد قبائلی عوام اےف سی آر قانون کے تحت غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیںجنہیں پاکستانی تصور نہیں کیا جاتا اور ماضی میں قبائلی عوام پاکستان کی بقاءکی خاطر اپنی جان و مال کی قربانیاں دیں ہیںلیکن حکومت کی جانب سے فاٹا کے عوام کیلئے کسی بھی قسم خاطر خواہ قدامات نہیں اٹھائے جاتے اور دوسروں صوبوں کے نسبت قبائلی عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ فاٹا کو ہر دور حکومت میں پسماندہ رکھا گیا تاہم ایف سی آر قانون سے اب عوام تنگ آچکے ہیں جس کےخلاف فاٹا سےاسی اتحاد نے تحریک کا آغاز کیاہے جو فاٹا کو خےبر پختونخوا میں ضم کرنے اور اےف سی آر قانون کے خاتمے تک جاری رہےگی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button