
پشاور (ٹی این این ) بلوچستان میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 61 افراد کو ایران بارڈر پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ بلوچستان ملیشا حکام کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے یہ لوگوں ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو بلوچستان کے علاقے نوگڈی سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نو سو کلو میٹر پاک ایران باڈرز پر آکر لوگ غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔