قومی

جنوبی وزیرستان میں شہیدہونیوالے جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور(ٹی این این) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پربم حملہ میں شہیدہونے والے اہلکارکی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیاتھا جس میں لکی مروت کے گاؤں کلن سے تعلق رکھنے والے شبیرخان نے جام شہادت نوش کی ہے ،حملے میں چار اہلکارزخمی بھی ہوئے ،حملے کے بعدسکیورٹی فورسزنے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔شبیرخان کی نمازجنازہ لکی مروت شہرسے دس کلومیٹرمغرب میں واقع گاؤں کلن میں اداکی گئی جس میں لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔ شہیدشبیرخان کی تین بیٹیاں ہیں اورچھ سال قبل انہوں نے فرنٹیئرکورمیں شمولیت اختیارکی تھی ، ان کے چھوٹے بھائی گزشتہ روزکوئٹہ حملے میں شدیدزخمی ہوئے تھے اورسی ایم ایچ کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button