قومی

کراچی آپریشن کے بعد جرائم میں69فیصد کمی آئی ہے‘ عاصم باجوہ

کراچی (ٹی این این ) آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جرل لفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کراچی میں رینجر آپریشن کے بعد جرائم میں 69فیصد کمی آئی ہے۔
15جون 2013ء سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اس دوران پکڑے گئے دہشتگردوں کو بارے میں آگاہ کیا گیا۔
کامراہ ائیر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی میران شاہ میں کی گئی تھی۔
کراچی آپریشن کے دوران 12ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار 26افراد کی سرکی قیمت مقرر تھی ‘ شدت پسند حذیفہ کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں القاعدہ‘ لشکرجھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان ملوث ہیں۔
جمعہ کے روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عاصم باجوہ نے کہا کہ ان تینوں کالعدم تنظیموں نے حیدرآباد جیل توڑی ۔ کراچی میں آپریشن کے دوران 94خطرناک دہشتگرد پکڑے گئے‘ 6ہزار لوگوں کو پولیس کے حوالے کیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔
کراچی آپریشن سے قبل ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عام تھی۔
کامرہ ائیر بیس حملے کا ماسٹر مائنڈ نعیم بخاری اور معاون مارے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button