قومی

ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

پشاور (ٹی این این ) ملک بھر میں نجی پرائیویٹ کمپنیوں ادویات کے نرخ میں 15سے 70فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنیوں نے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ادویات کے نرخ بڑھا دئیے ہیں جس کا براہ راست اثر عام پر پڑے گا۔
ان میں بلڈ پریشر‘ طاقت‘ بخار اور جسم درد کی ادویات شامل ہیں۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوام کا کہناہے کہ حکومت مفت صحت سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے۔ ملک کے تمام شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔ آئے روز مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کیلئے اس ملک میں زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت اور پاکستان ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتیں بڑھانے والے دوا ساز کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button