قومی

بارہ شدت پسندوں کی سزائے موت کی توثیق

پشاور (ٹی این این) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں کی جانب سے بارہ شدت پسندوں کو دی جانے والی سزائے موت کی منظوری دیدی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہ سزائے موت پانے والے شدت پسند بنوں جیل کو توڑنے، سکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دیگر مقامات پر حملوں میں ملوث تھے ۔ سزائے موت پانے والوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے محمد عربی بھی شامل ہے جو بنوں جیل پر حملے میں ملوث ہیں ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کچھ روز قبل فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت پانے والے چار افراد کی سزا روک دی ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button